کراچی – شہر قائد میں ڈاکوؤں کے تشدد کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ مانسہرہ سے روزگار کی تلاش میں کراچی آنے والے 17 سالہ نوجوان کاشف کو شاہ لطیف کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کر دیا۔ کاشف اپنے گھر کا واحد کفیل، چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی اور بوڑھے والدین کا سہارا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کاشف مزدوری کے لیے مانسہرہ سے کراچی آیا ہوا تھا۔ اس کے ساتھ اس کا ایک ساتھی عمران بھی تھا۔ ان کے رہائشی علاقے میں ایک جیپ پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔ ڈاکو بھاگتے ہوئے گر گئے، جنہیں پکڑنے کاشف اور اس کا ساتھی بھاگے تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں کاشف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی عمران شدید زخمی ہو گیا۔
کاشف کی شہادت نے ایک پورے خاندان کو تباہ کر دیا۔ وہ اپنے بوڑھے والدین اور چھ بہنوں کا واحد کفیل تھا۔ اس کے اہل خانہ کراچی سے واپس مانسہرہ منتقل ہو گئے ہیں۔
اس واقعے نے ایک بار پھر کراچی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں اور شہریوں کی جان و مال کی عدم تحفظ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
کراچی میں ڈاکو راج: مانسہرہ سے مزدوری کے لیے آنے والے 17 سالہ نوجوان کو گھر کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا.
37