لاہور: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پولیس وین میں بیٹھ گئے، لکشمی چوک پر اتار دیا گیا.

30

لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا قافلہ مال روڈ پر ریگل چوک پہنچا، جہاں وہ خود پولیس کی پریزن وین میں سوار ہوگئے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ “میں کسی کو تنگ نہیں کر رہا، مجھے تنگ کیا جا رہا ہے۔ ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے، پھر آگے بڑھوں گا۔”

وزیراعلیٰ نے پریزن وین سے اترنے سے انکار کیا، جس کے بعد پولیس اہلکار انہیں وین میں لے کر روانہ ہوگئے۔ تاہم بعد ازاں انہیں لکشمی چوک پر وین سے اتار دیا گیا۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں سوار ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے “ڈرامہ بازی” قرار دیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ “ان کو عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اس کے لائق ہی نہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں