مانسہرہ – ڈپٹی ڈائریکٹر خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مبشر منظور کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مختیار کی زیرِ نگرانی مانسہرہ کی ٹیم نے مین بازار مانسہرہ میں قیمہ فروخت کرنے والی شاپس کی انسپیکشن کی۔
· ایک شاپ کو غیر معیاری قیمہ فروخت کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا
· 10 کلو قیمے کو موقع پر تلف کر دیا گیا
اس کے ساتھ گوشت کی دوکانوں، تندور اور ہوٹلوں کی بھی انسپیکشن کی گئی۔
ایک تندور کو انتہائی ناقص صفائی پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور 50 کلو گوندھا ہوا آٹا موقع پر تلف کر دیا گیا۔ آئندہ بہتری کے لیے ہدایات بھی دی گئیں۔
بعد ازاں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ساتھ آٹے کی متعدد ملوں سے آٹے اور گندم کے سیمپل لے کر سٹیٹک لیب پشاور ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیے گئے۔
اس کے علاوہ ای لائسنسنگ کا پراسیس بھی بروئے کار لایا گیا تاکہ فوڈ آئٹمز کی آن لائن نگرانی اور رجسٹریشن کو یقینی بنایا جا سکے۔





مانسہرہ: فوڈ سیفٹی ٹیم کی بڑی کارروائی، غیر معیاری قیمہ اور گوندھا آٹا تلف، بھاری جرمانے
29