ہزارہ یونیورسٹی کی بس کی بریک فیل، 80 طالبات معجزانہ طور پر بچ گئیں، وی سی آفس کے باہر احتجاج

30

مانسہرہ – ہزارہ یونیورسٹی کی ایک بس کی بریک فیل ہو گئی، جس میں 80 طالبات سوار تھیں۔ موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالبات کو ریسکیو کیا، اور تمام طالبات معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔
بس کی بریک فیل ہونے کے باعث ایک بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا، تاہم بروقت اطلاع اور موٹروے پولیس کی فوری کارروائی نے ممکنہ تباہی کو ٹال دیا۔
اس واقعے کے بعد طالبات نے وی سی آفس کے باہر احتجاج کیا۔
· یونیورسٹی کی بسوں کی حالت خستہ ہے
· اگر ان خطرناک بسوں میں حادثے کی وجہ سے کسی کی جان چلی گئی تو اس کا تمام تر ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ ہوگی
· یونیورسٹی کی تمام بسوں کی فوری مکینیکل جانچ کرائی جائے
· پرانی اور خطرناک بسوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے
· طالبات کے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جائے
یونیورسٹی انتظامیہ کی ذمہ داری
طلباء کے مطابق، یونیورسٹی انتظامیہ کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ طالبات کو محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں