ماں باپ نے تربیت میں کمی کردی، نتیجہ۔۔۔ آج ان کا جنازہ تھا، میں سوچ رہا ہوں کہ تعزیت کرتے وقت لوگ کیسے یاد کریں گے کہ اللہ مغفرت کرے، بہت نیک انسان تھے؟”
یہ نوجوان علاقے کے بااثر خاندان سے تعلق رکھتے تھے، ایسے خاندان کہ جن کے نام کے ساتھ لاحقے سابقے لگائے جاتے ہیں۔
6 ستمبر کی رات
6 ستمبر کی رات دو بجے یہ دو نوجوان اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ہی کرایہ دار، ایک عزت دار شخص کے گھر میں گھس گئے۔
· اسلحے کے زور پر سب کو یرغمال بنایا
· ان کی موبائلیں چھین لیں
· نقدی اور زیورات لوٹ لیے
پھر گھر کے مرد کو ایک کمرے میں باندھ دیا، اور اس کی دو حیادار بیویوں کو دوسرے کمرے میں بند کر کے ان کے ساتھ جن کی عمریں 27 اور 22 سال تھیں اسلحے کے زور پر زنا بالجبر کرنے لگے۔
اس دوران ایک درندہ صفت انسان اپنی درندگی پر قابو نہ رکھتے ہوئے گھر میں موجود ایک چھوٹی بچی پر جھپٹ پڑا، مگر کافی چیخنے چلانے کی وجہ سے پھر اسے باپ کے ساتھ کمرے میں بند کر دیا۔
خواتین اس دوران گڑگڑاتی رہیں، منت سماجت کرتی رہیں، خدا رسول کے واسطے دیتی رہیں، مگر ان ظالموں کو کوئی رحم نہیں آیا، بلکہ الٹا انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔
غرور کا انجام
ان ظالموں کو گھمنڈ تھا کہ ہمارا کرایہ دار ہے، غریب اور بے بس ہے، ہمارا کیا اکھاڑ لے گا، سو خاموش رہ جائے گا۔ مگر ہوا اس کے برعکس۔
متاثرہ فیملی رات چار بجے پیدل تھانے پہنچی، کیونکہ نہ ان کے پاس موبائل تھا اور نہ پیسے کہ رکشہ ٹیکسی کر کے تھانے پہنچتے۔
انصاف کی کارروائی
تھانے جا کر انہوں نے ساری صورتحال بتائی، بات سینئر افسران تک پہنچی۔ سویرے سویرے ملزمان گرفتار ہوئے، ان سے اسلحہ برآمد کیا، لوٹی گئی رقم، زیورات اور موبائل برآمد کیے۔
انجام
کل رات پولیس پر مبینہ حملے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے چاروں اپنے انجام کو پہنچ گئے۔
سبق
یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تربیت اور اخلاقیات کے بغیر دولت اور اثر و رسوخ کسی کے کام نہیں آتا۔ جو لوگ اپنی اولاد کو صرف دنیاوی آسائشوں اور طاقت کے نشے میں مبتلا کرتے ہیں، ان کا انجام اکثر یہی ہوتا ہے۔

ماں باپ کی تربیت میں کمی کا نتیجہ: چار نوجوانوں کا انجام، جنازے پر سوالات
29