ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے تحت بین الاقوامی کانفرنس

22

مانسہرہ : ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے تحت Biofortification of Field Crops for Nutritional Securityکے موضوع پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے “پائیدار زراعت اور جینیاتی وسائل” کا آغاز ہو گیا۔کانفرنس کے پہلے روز مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ایک عالمی چیلنج ہے جس کے لئے جدید اور پائیدار حل ناگزیر ہیں۔

وائس چانسلر نے کہا کہ پائیدار زراعت اور جینیاتی وسائل پر تحقیق ہمارے ملک کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کی فلاح و بہبود کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس ضمن میں مذکورہ سیمینار کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ آج ہونے والا سیمینار غذائی قلت کے خاتمے کے موضوعات پر تبادلہ خیال ،جنیاتی ذخائر و ٹیکنالوجی کے موثر استعمال،غذائی تحفظ، مختلف زرعی فیلڈز پر تحقیق اور ہونے والی پیشرفت پر غور و خوص کے لئے پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے سیمینار کے نتیجہ خیز ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دو روزہ سیمینار سے پاکستانی یونیورسٹیوں اور دنیا کے دیگر تحقیقی اداروں کے مابین باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔وائس چانسلر نے سیمینار کے چیف آرگنائزر اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرارڈاکٹر منصف الرحمان کی کاوشوں کو سراہا اور سیمینار کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد دی۔دو روزہ سیمینار میں یونیورسٹی کے ڈینیز،پروفیسرز، فیکلٹی ممبران ،ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات اور ریسرچرز کے علاوہ ملکی و بین الاقوامی یونیورسٹی کے سکالرز اور محققین شرکت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں