ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گوہر علی کی زیر صدارت اولڈ تحصیل بلڈنگ ایبٹ آباد میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا۔
ریونیو دربار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو،تحصیلدار ایبٹ آباد ، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سینٹر، ریونیو سٹاف، گردآور اور پٹواران نے شرکت کی۔ ریونیو دربار کے دوران ریونیو سے متعلق عوامی مسائل، فردات، انتقالات، زمینوں کی نشاندہی اور تجاوزات کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے شہریوں کی شکایات کے فوری حل، شفاف طریقہ کار اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے اور ریونیو سروسز کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔