مانسہرہ: نامور شاعر تاج الدین تاج کے اعزاز میں حلقہ ادب ڈھوڈیال ہزارہ کی شعری نشست۔
نشست کی صدارت لالا محمد حنیف نے کی، دیگر شعراء میں رستم نامی،امان اللہ خان امان،جعفر اقبال،عادل پکھلوی اور نورالحق نور شامل تھے
تفصیلات کے مطابق بہ روز اتوار 12 اکتوبر کو حلقہ ادب ڈھوڈیال ہزارہ کے زیر اہتمام پکھل شنواری ہوٹل، ڈھوڈیال میں ایک شان دار شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔
یہ شعری نشست ہزارہ کے نامور شاعر تاج الدین تاج کے اعزاز میں رکھی گئی۔جناب تاج الدین تاج کے دو شعری مجموعے احتمال نخل گریہ چھپ چکے ہیں جبکہ ایک مجموعہ زیر طبع ہے ۔
اس نشست کی صدارت اردو اور ہندکو کے معروف شاعر جناب لالا محمد حنیف نے کی۔ اس موقع پر امان اللہ خان امان اور رستم نامی جیسے نابغہ روزگار شعرا کی موجودگی نے نشست کو چار چاند لگائے۔
اس نشست میں حلقہ سے وابستہ شعراء جعفر اقبال،عادل حسین پکھلوی اور نور الحق نور بھی موجود تھے