بفہ پکھل میں بٹل سی پیک کڑمنگ پل کے نیچے ایک نامعلوم نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، مقتولہ کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی، لیکن لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے عمل کے لیے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لڑکی کو کسی دوسرے مقام پر قتل کرنے کے بعد یہاں لا کر پھینکا گیا۔ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

بفہ پکھل: بٹل سی پیک کڑمنگ پل کے نیچے سے نامعلوم نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
33