ایبٹ آباد : منرل ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے صدر قاضی مصدق جان نے اسسٹنٹ کمشنر تھری شمیم اللہ کے تبادلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمیم اللہ ایک جرّی، دیانتدار اور میرٹ پر فیصلے کرنے والے آفیسر ہیں جنہوں نے ہمیشہ اعلیٰ حکام کے احکامات کے مطابق حق و انصاف پر مبنی اقدامات کیے۔
قاضی مصدق جان کے مطابق محکمہ جنگلات کی جانب سے منرل کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں بھی شمیم اللہ نے قانون و انصاف کے مطابق فیصلے کیے۔
انہوں نے کہا کہ شمیم اللہ کے تبادلے سے عوام اور تاجر برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ان کے مطابق افسر کو قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کی پاداش میں تبدیل کیا گیا ہے۔
قاضی مصدق جان نے وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ شمیم اللہ کے تبادلے کے احکامات کو فی الفور واپس لیا جائے تاکہ مافیا کے عزائم ناکام بنائے جا سکیں۔