ایبٹ آباد چیلنج فائٹس اختتام پذیر : پروفیشنل باکسرز کے زبردست مقابلے، شائقین جھوم اُٹھے

4

ایبٹ آباد چیلنج فائٹس اختتام پذیر : پروفیشنل باکسرز کے زبردست مقابلے، شائقین جھوم اُٹھے۔

کامران عبدالوہاب، نور محمد نے ٹائٹل فائٹس جیتیں۔

ایبٹ آباد میں ہونے والے ایبٹ آباد چیلنج فائٹس اختتام پذیر ہو گئے، جن میں شائقینِ کھیل نے پروفیشنل باکسرز کے درمیان ہونے والے شاندار اور سنسنی خیز مقابلوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔

مقابلوں میں تنزانیہ، افغانستان، خیبرپختونخوا اور پاکستان آرمی کے نامور پروفیشنل باکسرز نے حصہ لیا۔ ایونٹ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے فیورٹ فائٹرز کو زبردست داد دی۔

اختتامی تقریب کے مہمانانِ خصوصی ایشین گولڈ میڈلسٹ کرنل (ر) عارف ملک تھے۔ دیگر مہمانوں میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی وسیم خان جدون، بزنس مین یاسر سرور، چیئرمین شیخ البانڈی فہد خان جدون، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل میجر عرفان یونس اور سی ای او وائس آف ہزارہ سلطان ڈوگر شامل تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے باکسرز میں بیلٹ اور میڈلز تقسیم کیے۔

ایبٹ آباد میں ہر سال یہ مقابلے سابق باکسر اکمل خان جدون، خرم خان، ارشد خان، پاشا خان، عامر خان اور ان کی ٹیم پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (PPBA) کے تعاون سے منعقد کرتی ہے۔

اس موقع پر وسیم خان جدون نے کہا کہ:

“ہزارہ میں باکسنگ کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اکمل خان جدون اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔”

ایبٹ آباد چیلنج فائٹس نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ ہزارہ کے نوجوان باکسنگ کے میدان میں کسی سے کم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں