ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے تھاکوٹ بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آٹا اور چینی کے وزن و معیار کا معائنہ کیا اور آٹا ڈیلرز کے ساتھ ملاقات کر کے حکومتی نرخنامے کے مطابق فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اشیاء مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وزن یا نرخ میں کسی قسم کی کمی یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔