سرکل میرپور کے تمام ایس ایچ اوز، انچارج شعبہ تفتیش، چوکیات کے انچارجز اور محرران کا ایک اہم اجلاس

21

ایبٹ آباد: ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ڈی پی او عمر طفیل (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او میرپور سردار شاہین کی زیر صدارت سرکل میرپور کے تمام ایس ایچ اوز، انچارج شعبہ تفتیش، چوکیات کے انچارجز اور محرران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کا مقصد پولیس کارکردگی میں مزید بہتری، جرائم کی روک تھام، عوامی خدمت کے معیار میں اضافہ، اور تھانہ جات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس کے دوران ایس ڈی پی او میرپور نے تمام تھانہ جات اور چوکیات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ:

عوامی شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنائیں،
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیز کریں،
زیرِ تفتیش مقدمات کی جلد اور شفاف تفتیش یقینی بنائیں،
محرران اور تفتیشی عملے کی نگرانی مؤثر انداز میں کریں،

اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی و احترام کے ساتھ پیش آنے کو اپنی ترجیح بنائیں۔

ایس ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس فورس کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ، انصاف کی فراہمی، اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی واضح ہدایات ہیں کہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آخر میں اجلاس کے شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال، زیرِ تفتیش مقدمات، اور جرائم کی روک تھام سے متعلق رپورٹیں پیش کیں۔
ایس ڈی پی او میرپور نے تمام افسران کو عوامی توقعات پر پورا اترنے اور پولیس کے وقار کو بلند رکھنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں