ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اسٹیٹیوٹری باڈیز کے انتخابات کا کامیاب انعقاد

41

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اسٹیٹیوٹری باڈیز کے انتخابات کا کامیاب انعقاد۔

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (AUST) میں مختلف اسٹیٹیوٹری باڈیز کے انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے، جن میں سینڈیکیٹ، سینیٹ اور اکیڈمک کونسل شامل تھیں۔

زیادہ تر نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے، تاہم سینڈیکیٹ (اسسٹنٹ پروفیسر) اور سینڈیکیٹ (لیکچرر) کی نشستوں پر کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

انتخابی نتائج کے مطابق:
ڈاکٹر ناظر خان نے اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر کامیابی حاصل کی،

جبکہ مسٹر محمد علی لیکچرر کی نشست پر کامیاب قرار پائے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ادارے کی ترقی، شفافیت اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے میں فعال کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں