ڈویژنل پبلک سکول سلہڈ میں سائنسی نمائش اور پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ : والدین کا بھرپور اعتماد کا اظہار

46

ایبٹ آباد: ڈویژنل پبلک سکول سلہڈ میں سائنسی نمائش اور پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ : والدین کا بھرپور اعتماد کا اظہار۔

ڈویژنل پبلک سکول اینڈ گرلز کالج سلہڈ میں سائنسی نمائش اور سیکنڈ ٹرم امتحانات کے بعد پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے اپنی سائنسی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف ماڈلز پیش کیے اور والدین کو ان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

والدین نے ڈویژنل پبلک سکول کو بہترین تعلیمی ادارہ قرار دیتے ہوئے انتظامیہ اور فیکلٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ادارے میں یتیم، مستحق طلبہ اور مسلح افواج کے شہداء کے بچوں کے لیے خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔

ڈویژنل پبلک سکول کی بنیاد پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما عارف راز (مرحوم) نے تقریباً 40 سال قبل رکھی تھی، اور اب ادارہ حسن حمزہ کی قیادت میں کامیابی سے تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔

ایم ڈی حسن زمان نے کہا کہ ادارہ گزشتہ چار دہائیوں سے تعلیم کی شمع روشن کیے ہوئے ہے۔
اس وقت ایف ایس سی (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ)، کمپیوٹر سائنس اور آرٹس میں داخلے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں