قیمت نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ ہونے والے دکانداروں کو تنبیہ

51

مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II نے AC UT ٹیم کے ہمراہ بالاکوٹ روڈ اور گلہ غازی کوٹ کے علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ کی۔

دورانِ معائنہ درج ذیل نکات مشاہدے میں آئے:

1. گوشت، دودھ، بکری، سبزی، فروٹ، ہوٹل اور میڈیکل اسٹورز کو چیک کیا گیا۔

2. قیمت نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ ہونے والے دکانداروں کو تنبیہ کی گئی۔

3. معیارِ صفائی پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی وارننگ دی گئی۔

4. چند دکانوں سے اشیاء کے نرخ مقررہ ریٹ لسٹ سے زائد پائے گئے جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

5. میڈیکل اسٹورز میں ادویات کی میعادِ استعمال (expiry date) اور قیمتوں کی جانچ کی گئی، جن میں معمولی بے ضابطگیوں پر متعلقہ دکانداروں کو تنبیہ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں