مانسہرہ: کھواڑی کجو کے مقام پر یٰسین حسین شاہ نامی شخص کے گھر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو سٹیشن سے ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز بمع فائر وہیکل فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بروقت ریسپانس کرکے پیشہ ورانہ طریقہ کار سے فائر فائٹنگ کر کے آگ پر مکمل قابو پاکر آس پاس آبادی کو بڑے نقصان سے بچا لیا ۔
مالک مکان اور موقع پر موجود لوگوں نے بروقت ریسپانس پر ریسکیو اہل کاروں کی کارکردگی کو سراہا۔