ایبٹ آباد : ایبٹ آباد پولیس میں اہم تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں، جن کے تحت طاہر سلیم کو ایس ڈی پی او سرکل کینٹ جبکہ مہتاب نذیر کو ایس ڈی پی او گلیات تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نئے ایس ڈی پی او سرکل کینٹ طاہر سلیم اس سے قبل تھانہ میرپور میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے انہوں نے ایبٹ آباد کے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او کامیابی سے فرائض انجام دیے ہیں،۔
ان کی وسیع تجربہ کاری اور انتظامی صلاحیتوں کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ وہ سرکل کینٹ کے تھانوں کینٹ سٹی کٹھیالہ شیروان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے.
دوسری جانب،ڈی ایس پی مہتاب نذیر کو سرکل گلیات کا چارج سونپا گیا ہے وہ اس سے قبل ٹریفک پولیس میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور ایک خوش اخلاق جواں سال اور محنتی افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں ان سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ سرکل گلیات میں امن و امان کی بہتری اور پولیس عوام رابطے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے ان تقرریوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔