ایبٹ آباد کی تاریخ میں متعدد اعلی پائے کے مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز خدمات انجام دے چکے

5

ایبٹ آباد : ایوانِ تجارت و انجمن تاجران ایبٹ آباد کے صدر محمد نعیم اعوان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کی تاریخ میں متعدد اعلی پائے کے مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جن میں ایڈیشنل اے سی شمیم اللہ خان کا نام نمایاں ہے۔ انہوں نے انصاف، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہمیشہ مقدم رکھا۔ تجاوزات، گراں فروشی اور ملاوٹ کے خلاف ان کی جرات مندانہ کارروائیوں سے عوام کو ریلیف ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ شمیم اللہ خان کے اقدامات سے قبضہ مافیا اور گراں فروشوں کو سخت تکلیف پہنچی، اور انہی عناصر کی ملی بھگت سے ایبٹ آباد ایک فرض شناس افسر کی خدمات سے محروم ہوگیا۔

صدر انجمن تاجران نے کہا کہ ایبٹ آباد کے تاجر برادری اور عوام شمیم اللہ خان کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں، اور ان کے تبادلے کو مافیا کی جیت سمجھتے ہیں۔

محمد نعیم اعوان نے اعلیٰ حکام اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایڈیشنل اے سی شمیم اللہ خان کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کر کے انہیں دوبارہ ایبٹ آباد میں تعینات کیا جائے، تاکہ عوام کو مافیا کے چنگل سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں