ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار کو ہوگا

27

ایبٹ آباد : ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے اے سی ہیڈ کوارٹر زرک جان تورو اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ایبٹ آباد میں ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے سیکیورٹی انتظامات، پارکنگ ایریاز اور ٹریفک پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ امتحان سے پہلے اور بعد میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے تاکہ شہریوں اور طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

قمر حیات خان نے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور باہمی تعاون سے مؤثر ٹریفک مینجمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں