ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کانفرنس کوہستان اپر

33

ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب طارق علی خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل و فیمیل)، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک، ٹی ایم او داسو سمیت دیگر محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ (PMRU) کوہستان اپر کی جانب سے تمام محکموں کے سروس ڈیلیوری ڈیش بورڈ کا تفصیلی ڈیٹا پیش کیا گیا، جس کا بغور جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے شعبہ جات کے زیرِ التوا امور فوری طور پر مکمل کریں اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام محکمے حکومتی احکامات پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے، بین المحکماتی روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا، اور عوامی خدمت کے مقررہ اہداف کو بروقت حاصل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں