آئس کے نشے میں مبتلا نوجوان نے اپنے ہی بھائی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا

100

مانسہرہ کے علاقے ناڑی محلہ نزد صفدر روڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں آئس کے نشے میں مبتلا نوجوان نے اپنے ہی بھائی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، بڑے بھائی رمیز نے معمولی تکرار کے بعد اپنے چھوٹے بھائی انیس پر چھری کے وار کیے، جس کے نتیجے میں انیس موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واردات کے بعد ملزم رمیز موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ منشیات کے اثر میں پیش آیا، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلعی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اہلِ علاقہ کے مطابق، رمیز کافی عرصے سے آئس کے نشے کا عادی تھا، اور گھر میں اکثر جھگڑے معمول کا حصہ بنے ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں