مالیاتی کمیٹی کنڈرو بسی خیل کا کامیاب پروگرام خدمت اخلاص اور اتحاد کی بہترین مثال

24

تورغر: مالیاتی کمیٹی کنڈرو بسی خیل کا کامیاب پروگرام خدمت اخلاص اور اتحاد کی بہترین مثال.
مالیاتی کمیٹی کنڈرو کا خصوصی پروگرام نہایت نظم و ضبط، شان و شوکت اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔پروگرام میں علمائے کرام، مشرانِ علاقہ، نوجوان اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض مولانا وسیم اللّٰہ صاحب نے نہایت خوش اسلوبی اور پُراثر انداز میں انجام دیے، جن کی میزبانی کو شرکاء نے دل سے سراہا۔

تلاوتِ قرآنِ مجید قاری جمع اللّٰہ صاحب نے کی، جبکہ نعتِ رسول ﷺ قاری حمید الحق عاجز صاحب نے نہایت عقیدت و احترام سے پیش کی۔
مولانا ظفر اللّٰہ اشرفی صاحب نے مالیاتی کمیٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور نئے اراکین کا اعلان کیا۔

ان کی انتھک محنت، شفافیت اور کمیٹی کے لیے خدمات کو تمام شرکاء نے سراہا۔عظیم الحق اور نواب زادہ نے مالیاتی امور اور بجٹ کی تفصیل پیش کی، جسے حاضرین نے اطمینان بخش قرار دیا۔

اس موقع پر واسیع اللّٰہ صاحب کی خدمات کو خاص طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا.انہوں نے مالیاتی کمیٹی کی ترقی، تنظیمی نظم و ضبط اور عوامی اعتماد کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ان کی خدمت، اخلاص اور لگن قابلِ تعریف ہے۔

اسی طرح مولانا ظفر اللّٰہ اشرفی صاحب اور مولانا وسیم اللّٰہ صاحب کی مسلسل محنت، تنظیمی کردار اور قیادت کو بھی بھرپور سراہا گیا.

پروگرام کے مہمانِ خصوصی کے طور پر راقم رب نواز یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہمالیاتی کمیٹی کنڈرو واقعی خدمت، اخلاص اور اتحاد کی ایک بہترین مثال ہے.

کمیٹی کے اراکین خصوصاً واسیع اللّٰہ، ظفر اللّٰہ اشرفی اور وسیم اللّٰہ جیسے فعال و دیانتدار افراد کی بدولت عوام کا اعتماد قائم ہے.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کمیٹی آئندہ بھی علاقے کی خدمت میں اسی جذبے سے مصروفِ عمل رہے گی۔

پروگرام میں قاری جہان اللّٰہ عابد صاحب نے بھی نہایت پُراثر بیان فرمایا،
جس میں انہوں نے خدمتِ خلق اور باہمی اتحاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
تمام اراکین نے مشرانِ علاقہ کے ہاتھوں سے شیلڈز وصول کیں۔
پروگرام کا اختتام زین العابدین صاحب کی پُراثر دعا سے ہوا۔

آخر میں تمام شرکاء نے مالیاتی کمیٹی کے انتظام و انصرام اور کامیاب پروگرام پرکمیٹی کے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی.

اللہ تعالیٰ مالیاتی کمیٹی کنڈرو کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،
اور اس کارِ خیر کو مزید برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں