ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز مانسہرہ کا دورہ

45

مانسہرہ : ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز مانسہرہ کا دورہ، کالج کے پراکٹورئیل بورڈ کی تقریبِ حلف برداری میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے آج گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز مانسہرہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کالج کے پراکٹورئیل بورڈ کی تقریبِ حلف برداری میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کالج کا تدریسی عملہ، پولیس افسران، اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور معاشرے میں نظم و ضبط قائم رکھنے میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراکٹورئیل بورڈ کے اراکین نہ صرف ادارے کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں بلکہ دوسروں کے لیے ایک مثبت مثال بنیں۔

ڈی پی او مانسہرہ نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں، کیونکہ تعلیم یافتہ اور باکردار نوجوان ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور تعلیمی اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے تاکہ طلباء کو قانون کی پاسداری اور معاشرتی ذمہ داریوں کا شعور حاصل ہو۔

آخر میں ڈی پی او مانسہرہ نے پراکٹورئیل بورڈ کے تمام ممبران کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ کالج میں نظم و ضبط، مثبت رویوں اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں