مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے لاری اڈہ اور گردونواح کے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران پٹرول کی قیمتوں، معیار اور مقدار کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
معائنے کے دوران بعض پٹرول پمپس پر پٹرول کم مقدار میں فروخت کیے جانے کی شکایات درست ثابت ہونے پر موقع پر ہی بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ کی جانب سے مقرر کردہ معیار اور نرخ سے کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اور درست مقدار میں ایندھن فراہم کرنا پٹرول پمپس مالکان کی بنیادی ذمہ داری ہے، لہٰذا آئندہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔