مارٹر لائن قتل کیس میں بڑی کامیابی ، مرکزی ملزمان گرفتار

55

ایبٹ آباد: مارٹر لائن قتل کیس میں بڑی کامیابی — مرکزی ملزمان گرفتار

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کے احکامات پر تھانہ کینٹ پولیس کی مؤثر کارروائی۔

ایس ایچ او زبیر تنولی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مارٹر لائن قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزمان اسامہ زمان ولد ناصر خان اور آفاق علی ولد اشفاق حسین ساکنان کینٹ کالونی کو کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا۔

ڈی پی او عمر طفیل نے پولیس ٹیم کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں