ایبٹ آباد: ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر امتیاز خان کی جانب سے ایبٹ آباد ڈرائیونگ برانچ سٹاف سے میٹنگ۔
آج ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد کی زیرِ صدارت ڈرائیونگ برانچ کے عملے کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں برانچ کے انتظامی امور، کارکردگی میں بہتری، اور عوامی سہولت کے لیے دی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی ایس پی صاحب نے اسٹاف کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے تمام مراحل میں شفافیت اور تیز رفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، دیانت داری اور قانون کے مطابق رویہ اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔
میٹنگ کے اختتام پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے بہتر کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو سراہا اور تمام عملے کو اپنے فرائض مزید ذمہ داری اور ایمانداری سے انجام دینے کی ہدایت دی۔