آتشزدگی کا واقعہ ، تین مکانات اور 25 دکانیں آگ کی لپیٹ میں آکر خاکستر

48

ایبٹ آباد: ریسکیو سروسز، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ٹیمیں موقع پر موجود رہیں، آگ پر قابو پایا۔ واقعے میں تین مکانات اور پچیس دکانیں جو زیادہ تر کپڑوں کے کاروبار سے وابستہ تھیں آگ کی لپیٹ میں آئیں۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو نے علی پلازہ منڈیاں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پلازہ کے مالکان اور دکانداروں سے ملاقات کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آتشزدگی میں جلنے والے گھروں اور دکانوں کے مالکان سے ہمدردی کا اظہار اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں