ایبٹ آبادجعلی کاغذات پر قیمتی گاڑیاں فروخت کرنے والا نوسر باز منظرِ عام سے غائب کروڑوں کا فراڈ بے نقاب

15

ایبٹ آباد میں قیمتی گاڑیوں کی خرید و فروخت کے نام پر بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی اور فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ شہریوں سے جعلی کاغذات کے ذریعے کروڑوں روپے ہتھیانے والے نوسر باز کے خلاف تھانہ سکندر آباد میں تحریری درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

نڑیاں کے رہائشی سردار فیروز ثانی نے الزام لگایا ہے کہ احتشام ولد نذیر ساکن نواں شہر جعلی گاڑیوں کے کاغذات تیار کر کے مختلف افراد کو گاڑیاں فروخت کرتا ہے۔ بعد ازاں وہ گاڑی واپس لے کر یہ کہہ دیتا ہے کہ کاغذات درست نہیں اور پیسے واپس کرنے کا وعدہ کر کے چیک دیتا ہے، جس کے بعد غائب ہو جاتا ہے۔درخواست گزار کے مطابق ملزم کے خلاف ایبٹ آباد کے مختلف تھانوں میں درجنوں متاثرہ افراد درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔ احتشام مبینہ طور پر تاحال روپوش ہے۔

سردار فیروز ثانی نے بتایا ملزم کی اسی حرکات سے درجنوں شہری متاثر ہو چکے ہیں۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سکندر آباد سردار دلاور نے تصدیق کی ہے کہ درخواست موصول ہو چکی ہے اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلسازی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے فراڈ کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں