بٹگرام میں امتحانی انتظامات، طلباء کے لیے سہولیات، اور مانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ

36

بٹگرام : ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم نے گورنمنٹ سنٹینیئل ماڈل ہائی سیکنڈری سکول بٹگرام کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا گیا، جہاں میٹرک کے امتحانات جاری تھے۔

دورے کا مقصد امتحانات کے پُرامن، شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر امتحانی انتظامات، طلباء کے لیے سہولیات، اور مانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ بٹگرام امتحانی عمل میں شفافیت اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور پورے ضلع میں ایک مثبت اور تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں