شادی شدہ نوجوان عتیق احمد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

28

ہری پور : تھانہ سٹی کی حدود مراد آباد میں گھریلو تنازعہ کے باعث افسوسناک واقعہ، شادی شدہ نوجوان عتیق احمد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مراد آباد کے رہائشی عتیق احمد نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال لیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ اہلِ علاقہ نے نوجوان کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں