امتحانی مراکز کے اطراف میں ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

32

ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کا ایم ڈی کیٹ کے موقع پر سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ۔

ایبٹ آباد میں آج ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے امتحانی مراکز کے اطراف میں ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی پی او اپر کوہستان طاہر اقبال خان، ایس ایس پی سپیشل برانچ خبیر خان، ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر اور ڈی ایس پی ٹریفک سرکل منڈیاں بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایس ایس پی ٹریفک نے افسران کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز کے اطراف ہر قسم کی سیکورٹی اور ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں