ہری پور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کا سپریم کورٹ بار آفس کا دورہ

32

ہریپور : ہری پور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کا سپریم کورٹ بار آفس کا دورہ، نو منتخب صدر ہارون الرشید کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسد سعید خان نے وفد کی قیادت کی، جبکہ ان کے ہمراہ سابق جاوید خان تنولی ایڈووکیٹ سابق صدر ہائی کورٹ بار ایبٹ آباد، خورشید اظہر ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار، سینئر وکلاء آغا شبیر احمد ایڈووکیٹ، ذوالفقار احمد قریشی ایڈووکیٹ، حق نواز صفدر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، محمد شہباز و دیگر شامل تھے ۔

صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید ایڈووکیٹ نے ہری پور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور وفد کے اراکین کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں