ایبٹ آباد : صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیےضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی خصوصی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو نے میرپور موسی زئی کالونی میں قبرستان کی زمین پر غیر قانونی قبضے کے خلاف کارروائی کی۔
ریونیو اسٹاف کی موجودگی میں ہیوی مشینری کے ذریعے پختہ تجاوزات کو ہٹا دیا گیا اور قبرستان کی تقریباً 8 کنال اراضی کو واگزار کروا لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی واضع ہدایات کے تحت سرکاری و عوامی اراضی پر قبضہ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔