قلندرآباد : کنی دا ڈوگہ لگالبن میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی پر تھانہ مانگل نے ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق بارہ سال کی بچی گھر سے کوڑا کرکٹ پھینکنے گئی تو راستے میں ملزم یعقوب ولد ولیا گجر سکنہ کنی دا ڈوگہ اسے زبردستی ایک گھر میں لے گیا اور وہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
بچی نے گھر آ کر بتایا۔ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ مانگل میں زیر دفعات 376 پی پی سی اور 53 سی پی اے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا