بٹگرام میں امتحانی ہال کا تفصیلی معائنہ

38

بٹگرام : ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے گورنمنٹ ہائی سکول بٹگرام کا دورہ کیا، جہاں میٹرک کے امتحانات جاری تھے۔

دورے کے دوران انہوں نے امتحانی ہال کا تفصیلی معائنہ کیا اور امتحانی عمل کی براہِ راست نگرانی کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ طلباء کو امتحانات کے دوران ایک پُرامن، منصفانہ اور موزوں ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کر سکیں۔

مزید برآں، انہوں نے واضح طور پر ہدایت دی کہ نقل یا کسی بھی غیر قانونی طریقے سے امتحان دینے کی کوشش کرنے والے طلباء یا معاون افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں