ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بھرتیوں کے دوران مقامی امیدواروں کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا

41

ایبٹ آباد : ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بھرتیوں کے دوران مقامی امیدواروں کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کمپنی میں 70 فیصد کوٹہ پنجاب اور 30 فیصد سندھ کا رکھا گیا، جبکہ ہزارہ ڈویژن کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو کسی بھی پوسٹ پر شامل نہیں کیا گیا۔

تعلیم کے میدان میں ہزارہ کی شرحِ خواندگی 90 سے 100 فیصد ہونے کے باوجود مقامی امیدواروں کے ساتھ یہ ناانصافی قابلِ افسوس قرار دی جا رہی ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ وفاق میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باعث بھرتیوں میں سیاسی اثر و رسوخ کو ترجیح دی گئی۔

عوام نے وزیرِ اعظم پاکستان اور چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیرمنصفانہ بھرتی کی تحقیقات کرائی جائیں اور ہزارہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کا حق بحال کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں