گستاخ رسول ﷺ کو عمر قید کی سزا

43

مانسہرہ : مانسہرہ پولیس کی بہترین تفتیش نے ملزم کو قرارِ واقعی سزا دلائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ خان گنڈاپور کی ہدایت پر بروقت کارروائی اور بہترین تفتیش کے نتیجے میں گستاخ رسول ﷺ کو معزز عدالت نے عمر قید سمیت مجموعی طور پر دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 09 اگست 2024 کو تھانہ سٹی مانسہرہ کی حدود میں ملزم صمرالاسلام ولد نورالسلام سکنہ دارہ نے گستاخیِ رسول ﷺ کا سنگین جرم کیا، جس پر مانسہرہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا۔ بعد ازاں مقدمہ کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ افسران کی نگرانی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (JIT) تشکیل دی گئی جس نے انتھک محنت اور شواہد کی بنیاد پر تفتیش مکمل کر کے مقدمہ عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالتی کارروائی کے نتیجے میں معزز عدالت نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزم کو دفعہ 295-C کے تحت عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 298-A کے تحت 3 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ اور دفعہ 153-A کے تحت 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ خان گنڈاپور نے اس کامیاب تفتیش پر کیس سے منسلک جے آئی ٹی کے تمام ممبران کو تعریفی اسناد سے نوازا اور کہا کہ گستاخیِ رسول ﷺ جیسے سنگین جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ مانسہرہ پولیس قانون، ایمان اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق ایسے تمام معاملات میں بلا تفریق کارروائی یقینی بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں