کشمیری عوام کے عزم، قربانیوں اور جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین

48

مانسہرہ : اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نمبر 1 مانسہرہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

محترمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کے عزم، قربانیوں اور جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم ہر حال میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس موقع پر اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے بھی تقاریر، ملی نغمے اور نعتیہ کلام کے ذریعے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
تقریب کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا کہ اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو آزادی اور امن نصیب فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں