طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے بھی بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جائے:ڈپٹی کمشنر بٹگرام

50

بٹگرام : حکومت خیبر پختونخواہ کی گوڈ گورننس روڈ میپ کے تحت ضلع بٹگرام میں مختلف اسکولوں کو بہتری کیلئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد سہیل کے ہمراہ مختلف سکولوں کا دورہ کیا جن میں GPS و GHS ہوتل بتکول اور GHS کنئی شامل تھے، جہاں پر تعلیمی معیار اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران کلاس رومز، واٹر سپلائی اسکیم، پاور بیک اَپ، باونڈری وال اور کھیلوں کے سامان کا معائنہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منظور شدہ پی سی ون (PC-1) کے مطابق کمروں کی تعمیراتی کام کو تمام سہولیات کے ساتھ تیز کیا جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے بھی بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی سرگرمیوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں