ایبٹ آباد یونیورسٹی میں پیش آنیوالے واقعہ کا ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کوئی تعلق نہیں

54

مانسہرہ : ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی انتظامیہ نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کا ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اور ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور اس کے بٹگرام کیمپس پر معمول کی تعلیمی و انتظامی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ہزارہ یونیورسٹی انتظامیہ نے سوشل میڈیاپر گردش کرنے والی گمراہ کن خبر کے بارے میں واضح کیا ہے کہ ہزارہ یونیورسٹی میں طلباء و طالبات بہترین سہولیات کے ساتھ پر امن ماحول میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں مشغول ہیں اور ہزارہ یونیورسٹی میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں