ایبٹ آباد: حویلیاں کا امن تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے عناصرِ کی کوششیں ناکام ، ایبٹ آباد یونیورسٹی واقعہ .
چند لوگوں نے طلباء کو اشتعال دلانے کی ناکام کوشش کی لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے.
ایبٹ آباد یونیورسٹی کے حالیہ واقعے میں جہاں طلباء پر پولیس تشدد نے افسوسناک صورتحال پیدا کی، وہیں بعض عناصر نے حالات کو مزید بھڑکانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ان نام نہاد شخصیات نے امن کے بجائے انتشار کو ہوا دینے کی کوشش کی اور معصوم طلباء کو احتجاج کی آڑ میں سڑکیں بند کرنے اور تعلیمی ماحول خراب کرنے پر اُکسایا۔متعلقہ ادارے سیکیورٹی ایجنسیاں اس حوالے سے بخوبی واقف ہیں .
حماد خان صدر حویلیاں پریس کلب کا کہنا ہے کہ بطور شہری اور بطور صحافی ہمارا فرض ہے کہ شہر کے امن اور طلباء کے مستقبل کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کریں۔
تعلیمی ادارے سیاسی طاقت کے مظاہرے کا نہیں بلکہ علم، برداشت اور فہم و فراست کے فروغ کا مرکز ہونے چاہییں۔ امن و استحکام کے دشمن عناصر کو بے نقاب کرنا اور ان کے خلاف اجتماعی شعور پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔