تھانہ لساں نواب پولیس کی بڑی کارروائی، گھریلو اشیاء چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، مالِ مسروقہ برآمد

69

مانسہرہ : ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،تھانہ لساں نواب پولیس کی بڑی کارروائی، گھریلو اشیاء چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، مالِ مسروقہ برآمد.

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی تسلسل میں ڈی ایس پی سرکل پھلڑہ مدثر ضیاء کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لساں نواب سید صمصام السلام اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں گھریلو اشیاء چوری کرنے والے دو ملزمان سراج اور انور زیب کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ تین عدد پانی کی میزائل موٹرز سمیت دیگر گھریلو سامان برآمد کر لیا گیا، جبکہ ان کے ایک فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں