مانسہرہ : تھانہ پھلڑہ پولیس کی بڑی کارروائی، قتل و اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب خطرناک مفرور ملزم گرفتار ہوگیا۔
ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر سنگین جرائم میں ملوث مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے مانسہرہ پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ڈی ایس پی پھلڑہ مدثر ضیاء کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ قائم علی شاہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سال 2024 سے اقدامِ قتل اور قتل کے مقدمات میں مفرور ملزم خان محمد ولد شریف سکنہ پھلڑہ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی۔ملزم تھانہ پھلڑہ کو سال 2024 کے مقدمہ علت نمبر 39 جرم 302-109/34 اور مقدمہ علت نمبر 261 جرم 324/353 186/147 149/15AA میں مطلوب تھا۔