خوف و ہراس اور دہشت پھیلانے والا گروہ گرفتار

42

ایبٹ آباد : حویلیاں پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری، خوف و ہراس اور دہشت پھیلانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کا تعلق لنگرہ حویلیاں سے ہے، جو شہریوں سے رقم طلب کرتے اور عدم ادائیگی پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر علاقے میں خوف کی فضا قائم کر رہے تھے۔

ڈی پی او آفس سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق توصیف ولد ارشد خان اور نقاش ولد ارشد خان سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (7ATA) اور دفعات 386، 506(ii)، 34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ملزمان کی گرفتاری سے علاقے میں امن و امان کی فضا بحال ہوئی ہے، جبکہ مقامی شہریوں نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں