اسلامی تعلیمات کی ترویج اور باصلاحیت طالبات کی حوصلہ افزائی

44

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے جامع مسجد سمال انڈسٹری میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں وفاق المدارس کے امتحانات میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ دختر مفتی عنایت الرحمن اور دلدار احمد ستی اسسٹنٹ سیکرٹری پریس کلب ایبٹ آباد دلدار احمد ستی کو انکی دختر کے لیےریڈیوپاکستان، پی ٹی وی اور وفاقی وزارتِ مذہبی امور کے اشتراک سے منعقدہ سالانہ قومی مقابلہ نعت خوانی میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شیلڈ پیش کی گئیں۔

اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنما حاجی افتخار خان،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی حمید الرحمن قریشی،علامہ اقبال ٹاؤن ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے چیف آرگنائزر راجہ محمد بشیر کیانی سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بھی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پوزیشن ہولڈر بچیوں کے والدین کو مبارکباد دی اور دینی علوم کی ترویج میں طلبہ و طالبات کی رغبت، اساتذہ، مسجد و ممبر کی محنت کو سراہا اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں