ہریپور میں تاجر برادری کو درپیش مسائل

13

ہریپور: ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز ہری پور کا ہمراہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کے آل ٹریڈ ایسوسی ایشن ہری پور کے دفتر آمد۔

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ہری پور تنویر خان نے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کے آل ٹریڈ ایسوسی سی ایشن ہری پور کے دفتر امد۔اس موقع پر انچارج ٹریفک ہری پور طارق عزیز اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

آل ٹریڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے مین بازار میں تاجر برادری کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔افسران نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ہری پور پولیس اور ضلعی انتظامیہ تاجروں کو سازگار ماحول کی فراہمی اور تجاوزات سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کے لئے جامع حکمت عملی کے زریعے موئثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں