خانپور میں ترناوہ پُل کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم

33

ہری پور : خانپور میں ترناوہ پُل کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 17 سالہ زین اختر، 23 سالہ اسامہ اور 17 سالہ عامر شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم خانپور اسٹیشن 22 سے موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔

تمام زخمی نوجوانوں کا تعلق خانپور کے علاقے درہ سے بتایا جاتا ہے، جو ٹیکسلا جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں