شہر میں ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس

47

ایبٹ آباد: ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی زیر نگرانی اہم اجلاس

ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی زیر نگرانی ٹریفک افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے، اور رش والے اوقات میں اضافی نفری تعینات کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے تحت پارکنگ ایریاز کی نشاندہی، اور عوامی آگاہی مہمات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں پیدا نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں