ایبٹ آباد کی یونین کونسل نگری بالا کی رہائشی ہونہار طالبہ زویا رشید کا شاندار تعلیمی کیریئر، کامسیٹس یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹر سائنس میں کانسی کا تغمہ اپنے نام کر لیا۔
ایبٹ آباد کے گلیات سرکل کے علاقے نگری بالا کی رہائشی زویا رشید نے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں بی ایس کمپیوٹر سائنس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کر کے نہ صرف اپنا بلکہ اپنے والدین، علاقے اور ایبٹ آباد کا کا نام روشن کیا اور خواتین کیلئے اعلی تعلیم کے حصول میں مشعل راہ بن گئی ۔
۔ زویا رشید نے اعلی تعلیم کے حصول کیلئے دن رات محنت لگن سے اعلی تعلیم کیلئے جہدوجہد جاری رکھی اور اپنے مقصد میں شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنے والدین، علاقے کیلئے ایک مثال بن گئی زویا نگری بالا کے رہائشی سردار حاجی رشید کی بیٹی ہیں جنہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔
ان کی شاندار کامیابی پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کرتے کہ زویا رشید تعلیمی میدان میں مذید شاندار کامیابیوں سفر جاری رکیں گی اور اس ملک و قوم کا نام روشن کریں گے تعلیمی میدان میں گلیات کی تمام بیٹیوں کے لیے نہ صرف مشعل راہ ثابت ہوں بلکہ ان روشن مثال ہوں گی.